اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی پارلیمنٹ کے قانونی امور کی کمیٹی کے سربراہ ’’پاول کریشنن نیکوف‘‘ نے شام فوج بھیجنے سے متعلق سعودی تجویز پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے اعلان جنگ کے مترادف قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو کسی بھی اقدام سے قبل شامی حکومت سے اجازت لینی چاہیےاور دوسری جانب امریکہ نے سعودی حکومت کی جانب سے شام فوجیں بھیجنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے بریسلز میں اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اس معاملے پر بات چیت کرنے والے ہیں۔
امریکہ کی قیادت والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے وزرائے دفاع کا اجلاس آئندہ ہفتے بریسلز میں متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی فوج کے ترجمان احمد العسیری نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک امریکی قیادت والے داعش مخالف اتحاد کی صوابدید کے مطابق اپنے فوجی شام روانہ کرے گا۔
شام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر داعش سمیت شام میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲